Mar 15, 2018 06:08 pm
views : 546
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Rises by 87 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 87 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے روزجمعرات (15مارچ
2018) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 87
پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 43495 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا
آغازمنفی زون میں ہوا۔font face="jameel-noori-nastaleeq" size="3">
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 375 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 194کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،153 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 28 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔