Mar 15, 2018 09:06 pm
views : 605
Location : MQM Bahadurabad Markaz
Karachi- MQM Pakistan Leader Faisal Sabzwari Media Talk
کراچی، ایم کیو ایم (بہادرآباد) کا سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان
ایم کیوایم پاکستان نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کی قیادت میں وفد نے کراچی میں
ایم کیوایم کے مرکز بہادرآباد کا دورہ کیا جہاں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں
کے درمیان سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔
کراچی میں تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے
ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ ایم کیوایم نہیں
چاہتی کہ پیپلزپارٹی کو سینیٹ میں ووٹ دیں لہٰذا سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر
کے لیے پیپلزپارٹی کی نامزد کردہ شیری رحمان کو ووٹ نہیں دیں گے۔
فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ہمارے تمام سینیٹر اپوزیشن لیڈر کے لیے تحریک
انصاف کے امیدوار کوووٹ دیں گے۔ سندھ میں کراچی سے کشمور تک عوام
پیپلزپارٹی کی بدعنوانی کا شکار ہیں، پیپلزپارٹی نے 10 برس میں صوبے کو
تباہ کردیا۔
ایم کیوایم کے دونوں دھڑوں کی ثالثی سے متعلق سوال پر فیصل سبزواری کا کہنا
تھا کہ فاروق ستار سے ملنے کے لیے کسی ثالثی کی ضرورت نہیں، یہ انہی کا
دفتر ہے، ہماری خواہش رہتی ہے وہ یہاں تشریف لائیں اور ہم میڈیا کے توسط کے
بجائے خود آپس میں بات کریں۔
ایم کیوایم رہنما نے مزید کہا کہ ہم آپس میں بات کررہے ہیں، خواہش ہے آج
نہیں تو کل ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ جائیں اور ایسا بہت جلد ہوگا۔