Mar 15, 2018 09:20 pm
views : 489
Location : MQM Bahadurabad Markaz
Karachi- PTI Leader Imran Ismail Media Talk
کراچی ، ہم نے پی پی کی لوٹ کھسوٹ کو روکنا ہے اور آگے بڑھنا ہے،عمران اسماعیل
ایم کیوایم پاکستان نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کی قیادت میں وفد نے کراچی میں
ایم کیوایم کے مرکز بہادرآباد کا دورہ کیا جہاں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں
کے درمیان سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔
کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد میں ایم کیوایم پاکستان کے رہنما
فیصل سبزواری کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے
رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ ایم کیوایم سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی
حمایت کی درخواست کی ہے، خواہش ہے کہ ایم کیوایم ہماری بات تسلیم کرے، ہم
نے پی پی کی لوٹ کھسوٹ کو روکنا ہے اور آگے بڑھنا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ تحریک انصاف سینیٹ
میں اپوزیشن لیڈر کے لیے اپنے امیدوار کا باضابطہ اعلان کل کرے گی۔