Mar 15, 2018 09:28 pm
views : 573
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meets Air Chief Marshal Sohail Aman
لاہور ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے پاکستان فضائیہ کے سربراہ مارشل سہیل امان کی الوداعی ملاقات
لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے پاکستان فضائیہ کے
سربراہ(چیف آف دی ائیرسٹاف،پاکستان ائیرفورس) ایئرچیف مارشل سہیل امان نے
الوداعی ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اورپاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے پیشہ وارانہ امور پرمہارت اور فضائی سرحدوں کی
بہترین حفاظت پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان کو خراج
تحسین پیش کیا۔وزیر اعلیٰ نے ایئر چیف مارشل سہیل امان کیلئے نیک تمناؤں کا
اظہار بھی کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ایئر چیف مارشل سہیل امان نے
کیرئیر کے دوران ملک و قوم کیلئے شاندار خدمات سرانجام دیں۔ایئر چیف مارشل
سہیل امان نے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے انفرادیت کیساتھ
فرائض ادا کیے ہیں۔ایئر چیف مارشل سہیل امان کی ملک کیلئے دفاع کیلئے خدمات
کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔
محمد شہباز شریف نے کہاپاک فضائیہ دنیا کی بہترین فضائی فورس ہے۔قوم کو پاک
فضائیہ کے شاہینوں کی بہادری اور جرات پر فخر ہے۔پاک فضائیہ کے افسروں اور
جوانوں نے ملک میں امن کے قیام کیلئے بیش قیمت قربانیاں دی ہیں۔دہشت گردی
کے خلاف جنگ میں بھی پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ایک تاریخ رقم کی ہے۔