کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،36 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روزجمعے (16 مارچ 2018)
کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس36 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 43458 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
آج صبح سے ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 255 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 109 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،139 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 7 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔