کراچی ، ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال کا جائز ہ لینے کے لئے اعلیٰ سطح کا اجلاس
کراچی میں ہیڈ کوارٹر ز پاکستان رینجرز (سندھ) میں امن وامان کی صورتحال کا
جائز ہ لینے کے لئے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈی جی
رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید نے کی ۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق اجلاس میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ ، ایڈیشنل
آئی جی کراچی مشتاق مہر اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناء اللہ عباسی سمیت
رینجرز اور پو لیس کے اعلیٰ افسران نے شر کت کی ۔
ترجمان کے مطابق اس موقع پر امن وامان کی صورتحال خصوصاً 25مارچ 2018کو
ہونے والے پاکستان سپر لیگ کا فائنل اور کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے خطر ے
کے پیش نظر کئے جانے والے سیکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائز ہ لیا گیا
۔اجلاس میں قانون نافذکرنے والے اداروں کے درمیان روابط اور ہم آہنگی کو
مزید بہتر بنانے اور اسٹر یٹ کرائم کے تدارک کے لئے مشتر کہ آپریشن کے لئے
مربوط حکمت عملی بھی مرتب کی گئی تا کہ شہر یوں کے جان ومال کے تحفظ کو
یقینی بنایا جاسکے۔