پشاور، شہر میں جاری بی ارٹی منصوبے کے باعث جگہ جگہ کھدائی سے آلودگی میں اضافہ، عوام کو مشکلات کا سامنا
پشاور میں بی ارٹی منصوبے کی وجہ سے جگہ جگہ کھدائی سے آلودگی میں اضافہ ہو گیا اور شہریوں میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا۔
پشاور کے شہریوں کا کہنا ہے کہ بی ار ٹی منصوبہ ایک اچھا پلان ہے لیکن اس
کی وجہ سے پورے شہر کو کھود دیا گیا ہے جس کی وجہ سے آلودگی میں اضافہ ہو
گیا ہے اور جگہ جگہ کھدائی سے ٹریفک کی روانی میں بھی خلل پیدا ہو گیا ہے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کریں تاکہ ٹریفک اور بیماریوں کے بڑھتے مسائل میں کمی ہو سکے۔
دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے دعوی کیا تھا کہ روڈ سائیڈ پر
موجود دکانداروں کو بی ار ٹی منصوبے کی وجہ ان کے کاروبار خراب ہونے پر
معاوضہ دیا جائے گا لیکن یہ وعدہ بھی ابھی تک پورا نہیں ہو سکا ۔
اس موقع پر دکاندار مبارک علی نے صوبائی حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے
کہا کہ بی ارٹی منصوبے کی وجہ سے ہمار ے کاروبار میں بہت مسئلہ پید ا
ہوگئے ہیں ، منصوبے کی وجہ سے لوگ یہاں نہیں آرہے ہیں ، ہمار ا کاروبار
مکمل تباہ ہوگیا ہے ۔بی آر ٹی کی وجہ سے آلودگی میں اضافہ ہوگیا ہے اور اس
کی وجہ سے بیماری بھی بڑھنے لگ گئی ہیں ، نہ تو پا نی کا انتظام کیا ہے
صوبائی حکومت نے جس سے یہ سب مسائل پید ا ہورہے ہیں ۔صوبائی حکومت کا کو ئی
نمائند ہ ابھی تک ہمار ے پا س نہیں آیا ۔
ایک نوجوان شہر ی شہریارخان نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائند ے سے گفتگو کرتے
ہوئے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے سے آلودگی بہت پھیل گئی ہے اور بیماری بھی
بڑھ رہی ہیں جبکہ ٹریفک بھی بہت جام رہنے لگ گیا ہے جس سے مشکلا ت میں
اضافہ ہوگیا ہے ۔
نوجوان شہر ی شہریارخان نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس
منصوبے کو حکومت جلداز جلد مکمل کرے تا کہ ہمار ی مشکلات میں کمی ہو سکے ۔