اسلام آباد ، نوجوان پاکستان مخالف باتوں پر دھیان نہ دیں، جنرل زبیر محمود حیات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا ہے کہ نوجوان پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں پر توجہ نہ دیں۔
اسلام آباد میں قومیت اورپاکستان کے عنوان سے ہونے والے سیمینار سے خطاب
کرتے ہوئے جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ قیام پاکستان کی تاریخ ہمارا
اثاثہ ہے۔مگر بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارے ملک کو گالی دینا رواج بن گیا ہے جبکہ
دنیا بھر میں پاکستان کیخلاف انتہائی مکروہ پروپیگنڈہ کیاجارہا ہے، جس کا
مقصد دہشتگردوں کو ترویج دینا ہے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا تھا کہ ہم کامیابیوں کیساتھ آگے بڑھ
رہے ہیں، ہمارانیشنل پاور پوٹینشل اگلے دس سالوں میں پاکستان کو ٹاپ
ٹوٹنٹی ممالک میں لے آئے گا۔
تقریب سے خطاب میں جنرل زبیر محمود حیات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قائد
اور اقبال کے وژن کے تحت پاکستان اپنا مقام حاصل کر کے رہیگا۔اس موقع پر
انہوں نے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے کہا کہ نوجوان دنیا بھر میں پاکستان کی
نمائندگی کرتے ہیں ، لہذا پاکستان پر بھرپور یقین رکھا جائے، پاکستان کی
سیاسی و فوجی قیادت اپنا اپنا کام کر رہی ہے لیکن اس ملک کی عزت وحرمت کا
جھنڈا نوجوانوں نے اٹھانا ہے۔