پشاور ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ملازمین کا وفاقی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ
پشاور میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ملازمین نے وفاقی حکومت کے خلاف چمکنی
موڑ پر این ایچ اے افس کے سامنے دوسرے روز بھی احتجاج مظاہرہ کیا۔احتجاجی
مظاہرے میں این ایچ اے ملازمین کی بڑی تعداد موجو د تھی ۔مظاہرین نے ہاتھوں
میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبا ت درج تھے ۔
مظاہرین نے وفاقی حکومت اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف شد ید نعرے
بازی کی ۔
مظاہرین نے کہا کہ نیشنل ہائی وے (این ایچ اے) انتظامیہ 2011 اور 2013 میں
ریگولر ہونے ملازمین کے کاغذات کی دوبارہ جانچ پڑتال کر رہی ہے،انتظامیہ
ہمیں فارغ کرنا چاہتی ہے۔ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے احتجاج
جاری رہے گا,، اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو ہم قومی اسمبلی کے
سامنے احتجاج کرینگے۔
اس موقع پر این ایچ اے کے ملازم جبران اقبال نے ذرائع ابلا غ عامہ کے نمائند ے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
ایک اور ملازم مجیب خان نے کہا