کراچی ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا نیشنل اسٹیڈ یم کادورہ، ترقیاتی کاموں کا جائز ہ،ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہونے والے پی
ایس ایل تھری کے فائنل میں کوئی ایک تماشائی بھی فری پاس پر نہیں آئے گا۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا،
صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال اور دیگر حکام بھی ان کے ساتھ تھے، وزیر
اعلیٰ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بھی گئے اور انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا
جائزہ لیا،وزیر اعلیٰ سندھ نے اس موقع پر پی ایس ایل فائنل کےلیے فول پروف
سیکیورٹی فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا
تھا کہ سب ٹکٹ لے کر آئیں گے، میں نے بھی پی ایس ایل تھری کے فائنل کا
ٹکٹ خرید لیا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں بھی میچ دیکھنے آؤں گا اور چیئرمین پیپلز
پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھی پی ایس ایل فائنل دیکھنے کی دعوت دیں
گے،کراچی میں ابھی اور بھی کرکٹ آئے گی، سب لوگوں نے اس کے لیے مل کر کام
کیا ہے۔