لاہور،جوتے بنانے کی فیکٹری میں آتشزدگی،1مزدور جاں بحق،4زخمی
لاہورکے علاقے باٹا پور میں جوتوں کی فیکٹری میں آگ لگنے سے ایک مزدور جاں
بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئےہیں،ریسکیو کی 5 گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا۔
مغلپورہ کے علاقے باٹا پور میں آگ 4 منزلہ مکان میں بنی فیکٹری میں لگی،
علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد فیکٹری کے اطراف میں موجود رہی جبکہ علاقے کی
گلیوں کے تنگ ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا، ریسکیو
کی 5 گاڑیوں نے امداد کاررائیوں میں حصہ لیا اور آگ پر قابو پالیا،
آتشزدگی کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے،تین مزدوروں نے
،عمارت سے کود کر اہنی جان بچائی، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے کوٹ خواجہ
سعید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
زخمی ہونے والوں میں 30 سالہ راشد عمر کا تعلق سانگلہ ہل،23 سالہ عرفان
عمر کا تعلق صادق آباد سے ، نقیب عمر کا تعلق بیس فورٹ عباس سے بتایا جاتا
ہے جبکہ 17 سالہ ذیشان بھی شامل ہے۔