Mar 16, 2018 05:48 pm
views : 495
Location : Sir Syed University
Karachi- DG Rangers Sindh Major General Muhammad Saeed visits Sir Syed University
کراچی ، ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید کا سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ
کراچی میں ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید نے سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا۔
ترجمان سند ھ رینجرز کے مطابق اس موقع پر یونیورسٹی کے چےئر مین جاوید
انور، وائس چانسلر افضل الحق، اساتذہ اور طلباء نے ڈی جی رینجرز سندھ کا
استقبال کیا۔
ڈی جی رینجرز نے اپنے خطاب کے دوران کراچی آپریشن کے پسِ منظر اور اس کے
محرکات کا تقابلی جائزہ پیش کیا۔ڈی جی رینجرز نے طالب علموں پر زْور دیا کہ
وہ تعلیمی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشر ے میں صحت مندانہ
رحجانات کو فروغ دیں تاکہ تعمیری سوچ اور صلاحیتیں پروان چڑھ سکیں۔
ڈی جی رینجرز نے زْور دیتے ہوئے کہا کہ ماضی کی پْر تشدد سیاست اور فرقہ
واریت کو پسِ پشت ڈال کر ہم سب کو کراچی کے روشن مستقبل کی طرف دیکھنا
ہے۔کراچی میں امن کی بحالی عوام اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کی
قربانیوں اور کاوشوں کی مرہون منت ہے اور اسے قائم رکھنے کے لیے طلباء
،اساتذہ اکرام اور سول سوسائٹی سے اپیل کی جاتی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے
اداروں کا ساتھ دیں۔
ڈی جی رینجرز کے دورے کے موقع پر یونیورسٹی کے چیئر مین، وائس چانسلر، اساتذہ اور طلباء نے قیام امن میں رینجرز کے کردار کو سراہا۔