لاہور ،عوام کی خدمت اور ان کے حقوق کے لئے لڑنا سب سے اعلی سیاست ہے، ملک محمد رفیق رجوانہ
گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا موجودہ حکومت کا محور صرف اور صرف
پاکستان کی ترقی ، استحکام اور اس کی خوشحالی سے وابستہ ہے ۔عوام کی خدمت
اور ان کے حقوق کے لئے لڑنا سب سے اعلی سیاست ہے ۔
گورنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجوانہ نے مقامی ہوٹل میں مسلم لیگ (ن) یوتھ
ونگ کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں شر یک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
سیاسی جماعتوں کی سب سے بڑی خوبصورتی اور سرمایہ اس ک ورکرز ہوتے ہیں اور
پاکستان مسلم لیگ (ن) اس حوالے سے خوش نصیب جماعت ہے کہ اسے غیور ، محنتی
اور پرعزم کارکن ملے ہیں ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت نے ہمیشہ
اپنے کارکنوں کو وہ عزت اور مقام دیا ہے جس کے وہ مستحق ہیں ۔
ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ چلتا پھر تا پاکستان ہے
یہ کل بھی زند ہ تھی، آج بھی زند ہ ہے اور انشاء اللہ آئند ہ بھی قائم
ودائم رہے گی ۔ جب تک غلام حسین شاہد جیسے نڈ ر ، حوصلہ مند اور ہمت والی
شخصیات ہم میں موجودہیں ہمیں کوئی شکست نہیں دے سکتا ۔ مسلم لیگ (ن) کے
تمام کارکن محمد شہباز شر یف کی قیادت میں متحد اور یکجا ہیں ۔
گورنر پنجاب نے کہا پاکستان کا مستقبل روشن ہے ۔ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے
ترقی کے ثمرات ایسی آبادیوں تک پہنچا دیئے ہیں جہا ں کبھی ترقیاتی کاموں کا
تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ۔آج حکومتی کاوشوں کی وجہ سے صنعتوں کو پوری
گیس اور بجلی فراہم کی جارہی ہے ۔مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی ، کام اور عوام
کی خدمت اس کی پہچان ہے ۔
تقریب میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے صدر چوہدری غلام حسین ، سعود مجید ،
صوبائی وزراء منشاء اللہ بٹ ، قائم مقام صدر پی ایم ایل پنجاب اور صوبائی
وزیر ندیم کامران ، میاں شفیق ، چوہدری شیر علی ممبر صوبائی اسمبلی شہزاد
منشی ، نومنتخب سینیٹر ڈاکٹر اسد اشر ف ، مسلم لیگی راہنماآصف رجوانہ ،
چوہدری سفاد سند ھو اور دیگر مسلم لیگ(ن) کے عہدیداران کی کثیر تعداد موجود
تھی ۔