Mar 16, 2018 07:15 pm
views : 516
Location : Punjab Assembly
Lahore- Law Minister Punjab Rana Sanaullah Media Talk
لاہور ،ملک کو گن اور بوٹ کی طاقت سے چلانے کی کوشیش کی جارہی ہیں ،رانا ثنا اللہ
وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کی قیادت کو
کوئی بھی نہیں روک سکتا،اگر اسے کسی قانون اور ضابطے کے تحت روکنے کی
کوششیں کیں تو وہ تنکوں کی طرح بکھر جائے گا۔
پنجاب اسمبلی کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا اسمبلی کے کورم کی بارہا نشاندہی ہوتی رہی
لیکن نمائندوں کے پاس لوگوں کے مسائل بھی ہوتے ہیں، اپوزیشن صرف کورم پورا
نہ ہونے کی بس نشاندہی کرتی ہے، کسی اینکر کو دھمکی نہیں دی لیکن کسی اینکر
کو زیب نہیں دیتا کہ وہ کسی پارٹی کو سپورٹ کرے۔
وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی قیادت
کو کوئی بھی نہیں روک سکتا،اگر اسے کسی قانون اور ضابطے کے تحت روکنے کی
کوششیں کیں تو وہ تنکوں کی طرح بکھر جائے گا، ووٹ کی طاقت سے حاصل کیے گئے
ملک کو گن اور بوٹ کی طاقت سے چلانے کی کوشیش کی جارہی ہیں ۔
رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ قیام پاکستان کا معرکہ قائد اعظم نے
سر انجام دیا اب ووٹ کی طاقت کا بیڑا نواز شریف نے اٹھایا ہے رانا ثناء
اللہ کا کہنا تھا کہ نیب کا متحرک ہونے اچھا اقدام ہے، ہم اپیل کرتے ہیں
کسی کے ساتھ زیادتی نہ کی جائے، ہمیں احد چیمہ کی گرفتاری پر جو اعتراض تھا
وہ بیان کر دیا، چیرمین نیب کے جانب سے عدم تعاون کی شکایت تھی لیکن
وزیراعلیٰ پنجاب نے ان کے شکایت دور کر دی، شہباز شریف سب کو ساتھ لے کر
چلیں گے۔