کراچی،چیئرمین سینیٹ و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی مزار قائد پر حاضری،ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ جن کے نمبر زیادہ ہوں گے اسی
جماعت کا اپوزیشن لیڈر ہو گا،کوشش کریں گے ملک کیلئے کام کریں ۔
چیئرمین سینیٹ سادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے مزار قائد پر حاضری دی۔
حاضری کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق
وزیراعظم نوازشریف کی تنقید کے جواب میں صادق سنجرانی نے کہا کہ میاں صاحب
ہمارے بزرگ ہیں کچھ بھی کہہ سکتے ہیں۔
چیئرمین سینیٹ کا کہناتھا کہ بلوچستان کے حالات پہلے سے بہترہوئے
ہیں،علیحدگی پسندوں کو قومی دھارے میں لائیں گے ،سابق چیئرمین سینیٹ میاں
رضاربانی کے بنائے گئے معیار کو آگے بڑھائیں گے اورآئینی اختیارات احسن
طریقے سے نبھائیں گے،انہوں نے کہاکہ تمام سینیٹرزکےساتھ مل کرکام کریں
گے،امیدہے دوسری سیاسی جماعتیں بھی ہمارے ساتھ تعاون کریں گی۔
اس موقع ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ ہم نے چیئرمین
سینیٹ کے لئے بلوچستان کے آزاد گروپ کی مکمل حمایت کی جبکہ سیاسی
جماعتوں میں اتحادہوتے رہتے ہیں ،آئندہ بھی سیاسی جماعتوں میں اتحاد
دیکھنے میں آئیں گے۔