Mar 17, 2018 02:41 pm
views : 490
Location : Peshawar Corp and Khyber Agency
Rawalpindi- COAS General Qamar Javed Bajwa visits Peshawar Corp and Khyber Agency
راولپنڈ ی ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ، آئی ایس پی آر
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ
کیا جہاں انہیں صوبے میں سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو آپریشن
ردالفساد پر ہونے والی پیش رفت، عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی
بحالی اور ترقیاتی کاموں سے بھی آگاہ کیا گیا۔
آرمی چیف نے خیبر ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے کام میں پیش
رفت کا بھی جائزہ لیا اور فوجیوں اور قبائلی عمائدین سے بات چیت بھی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے امن کے لیے قربانیوں اور سیکیورٹی
فورسز کی کوششوں میں حمایت پر قبائلی عمائدین کے کردار کو سراہا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مربوط کوششوں کے نتیجے میں
ملنے والی حالیہ کامیابیوں سے پائیدار امن و استحکام قائم ہوگا۔