کراچی،ایک ہفتے میں کراچی صاف ستھرا چاہیے،چیف جسٹس
چیف جسٹس نے کراچی والوں کے لئے دبنگ اعلان کردیا،کہتے ہیں کہ مجھے ایک ہفتے میں کراچی صاف چاہیے۔
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے واٹر کمیشن کی رپورٹ کی سماعت کے دوران حکم دیا ہے کہ ایک ہفتے میں کراچی صاف ہوجانا چاہیے۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں واٹر کمیشن کی عبوری رپورٹ کی سماعت ہوئی, چیف
جسٹس نے چیف سیکرٹری سندھ سے کہا کہ واٹر کمیشن کی رپورٹ آنکھیں کھولنے کے
لیے کافی ہے، سندھ میں کیا ہورہا ہے، ہمارے سامنے بڑی بھیانک تصویر آرہی
ہے، مجھے ایک ہفتے میں کراچی صاف چاہیے۔
چیف سیکرٹری نے اعتراف کیا کہ شہر میں روزانہ 5 ہزار ٹن کچرا نہیں اٹھایا
جارہا اور ایسی سڑکیں بھی ہیں جن پر 6 ماہ سے جھاڑو تک نہیں لگی۔
چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ کراچی کے شہریوں سے گزارش ہے میری تعریفی تشہیری
مہم بند کریں، میں اپنی تعریفی مہم نہیں چاہتا، میں تو اپنا فرض ادا کررہا
ہوں۔