پشاور ، چراٹ سیمنٹ فیکٹری ضلع نوشہرہ کے کنڑیکٹ سیکورٹی گارڈز کا احتجاجی مظاہرہ
پشاور میں چراٹ سیمنٹ فیکٹری ضلع نوشہرہ کے کنڑیکٹ سیکورٹی گارڈز نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
پشاور پریس کلب کے سامنے چراٹ سیمنٹ فیکٹری کے کنڑیکٹ سیکورٹی گارڈز نے
اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا ۔ مظاہرے میں شر یک سیکیورٹی گارڈز نے
ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات کے نعرے
درج تھے ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ فیکڑی ملکان مزدور دشمن پالیسی پر عمل پیرا ہے جو
کہ ان کے ساتھ سراسر زیادتی ہیں ان کا کہنا تھا کہ ان کا وزیر اعلی خیبر
پختونخواہ اور چیف جسٹس اف پاکستان سے مطالبہ ہے کہ وہ ان کو جلد از جلد
بحال کروائے اور ان کو نوکریوں کو مستقل کرنے کا ارڈر بھی جاری کروائے
اس موقع پر چراٹ سیمنٹ فیکٹری کا سیکیورٹی گارڈ امروز خا ن نے ذرائع ابلاغ
کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم 74 سیکورٹی گارڈز تھے جو کہ فیکڑی
میں کام کرتے لیکن ہمیں بغیر کسی نوٹس کے نکال دیا گیا جو کے ہمارے ساتھ
سراسر زیادتی ہیں اور ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں ۔