کراچی،ہم اپنی جانب سے بہادر آباد والوں کو پھولوں کا تحفہ بھیجیں گےاور یہ ایک اچھی شروعات ہوگی،فاروق ستار
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے،پھولوں اور خوشبوؤں
سے بہتر کوئی سوغات نہیں ہو سکتی ہم اپنی جانب سے بہادر آباد والوں کو
پھولوں کا تحفہ بھیجیں گےاور یہ ایک اچھی شروعات ہوگی۔
کراچی میں پھولوں کی سالانہ نمائش سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا
تھا کہ شہر کے ماحول کو اچھا بنانے کے لئے ریحان ہاشمی اور انکی ٹیم نے
موسم بہاراں کے موقع پر پھولوں کی نمائش کا انعقا د کیا ہے جس پر انہیں دل
کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی تہذیب اور ےتربیت
کو فراموش نہیں کرنا،پھولوں اور خوشبوؤں سے بہتر کوئی سوغات نہیں ہو سکتی
ہم اپنی جانب سے بہادر آباد والوں کو پھولوں کا تحفہ بھیجیں گےاور یہ ایک
اچھی شروعات ہوگی،ہم خوشبوؤں کے سوداگر ہیں اور سودا سچا کرتے ہیں ۔
فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ دو سوکے قریب اقسام کے پھول یہاں لگائے گئے
ہیں جن میں سے پچاس اقسام گلاب کی ہیں ،میں ریحان ہاشمی کو ہدایت دیتا
ہوں کہ کہ شروعات کریں اوراسی طرح پھولوں کی دوسو اقسام پی آئی بی اور دو
سو اقسام بہادرآباد بھیجیں اور ان سے کہیں کہ یہ کام فاروق بھائی کی ہدایت
پر کیا ہے۔