پشاور،ڈی جی نیب کے پی کے فرمان اللہ خان کی زیر صدارت اجلاس
پشاور میں قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا کے ریجنل بورڈ کا اجلاس منعقد
ہوا۔اجلاس میں دائر یکٹر ز ، ایڈیشنل ڈائر یکٹر ز ، ڈی پی جی اے ، کیس
آفسیر ، سینئر قانونی مشیرکے علاوہ متعلقہ افسران نے شر کت کی ۔
کرپشن کے الزامات، نیب خیبرپختونخوا نے مختلف پروجیکٹس میں تحقیقات کے
احکامات جاری کر دئیے،نیب نے ملاکنڈکے سرکاری اداروں کے افسران کے خلاف دو
انکوائریوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ملزمان نے گھوسٹ سکیموں، غیر قانونی
ٹھیکہ جات اورا سپورٹس گراونڈکی تعمیر میں کروڑوں روپے کی خرد برد کی۔
بیب حکام کے مطابق ملزمان نیجنازہ گاہ ،بس ٹرمینل اور بدر کالج کے لیے
خریدی گئی زمین کی میں کروڑوں روپے کی خرد برد کی ،نیب نے فاٹا سیکرٹریٹ کے
افسران اور اہلکاروں کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دے دی۔
ترجمان کے مطابق ملزمان پر مختلف پراجیکٹس میں ناقص مٹیریل استعمال کرنے کا
الزام ہے ، ملزمان نے بلیک ٹاپ روڈ،پروٹیکشن وال اور بی ٹی روڈکی تعمیر
میں خرد برد کی،فاٹا کیملازمین پر بی ٹی روڈ وزیرستان ایجنسی کی تعمیر میں
بھی خرد برد کی۔
تحقیقات کا حکم ڈائریکٹر جنرل نیب خیبرپختونخوافرمان اللہ کی زیر صدارت اجلاس میں دیا گیا۔