کراچی،ایم کیو ایم پاکستان بہادر آباد گروپ کی جانب سے نشتر پارک میں یوم تاسیس کی تیاریاں مکمل
ایم کیو ایم پاکستان بہادر آباد کی جانب سے 34 واں یوم تاسیس آج نشتر پارک میں منایا جا رہا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے یوم تاسیس پر آج دو جلسے علیحدہ علیحدہ منعقد ہوں گے,ایم کیو ایم پاکستان کنوینر ڈاکٹر مقبول صدیقی ، رابطہ کمیٹی بہادر آباد کا یوم تاسیس کا جلسہ نشتر پارک میں 4بجے ہوگا جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 34 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اتوار کو سہ پہر 3 بجے لیاقت آباد فلائی اوور پر جلسہ کا انعقاد کیا جائے گا جس سے ڈاکٹر فاروق ستار او ررابطہ کمیٹی کے ارکان خطاب کریں گے۔
بہادر آباگروپ کے زیر اہتمام ایم کیوایم کا34واںیومِ تاسیس نشترپارک میں آج منایاجارہاہے جس سے ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ودیگررہنماء خطاب کرینگے،جلسے کی تیاریاں مکمل کر کی گئی ہیں ،رابطہ کمیٹی ایم کیوایم پاکستان نے کارکنان کوہدایت کی ہے کہ وہ سہ پہر4 بجے نشتر پارک پہنچ جائیں۔