سانگلہ ہل،مسلم لیگ ن آج سانگلہ ہل میں سیاسی پاور شو کرے گی
مسلم لیگ آج سانگلہ ہل میں
پنڈال سجائے گی جس کیلئے انتظامات مکمل کر لئے ہیں ، پنڈال کو پارٹی پرچموں
اور قائدین کے بینرز اور پینا فلیکس سے سجا دیا گیا ہے ۔
پنڈال میں
کارکنوں کیلئے 20 ہزار کے قریب کرسیاں لگائی گئی ہیں اور متوالوں کا
لہوگرمانے کیلئے پارٹی ترانے بھی چلائے جائیں گے جس کیلئے ساؤنڈ سسٹم نصب
کر دیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے جلسہ گاہ کو پارٹی پرچموں اور
بڑے بڑے بینروں اور پارٹی قائدین کی تصاویر سے سجا دیا ہے، جلسے کے لیے 120
فٹ لمبا اور 40 فٹ چوڑا اسٹیج بنایا گیا ہے اور 20 ہزار کے قریب کرسیاں
لگائیں گئیں ہیں۔
مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اپنی بیٹی کے ہمراہ ہیلی
کاپٹر کے ذریعے سانگلہ ہل پہنچے گے جہاں وفاقی وزیرامور کشمیر چوہدری برجیش
طاہر سمیت دیگر پارٹی رہنما ان کا استقبال کریں گے۔
اس موقع پ سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ 5 ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ۔