پشاور،موسم بہار ے لطف اندوز ہونے کے لئے شہریوں کا شالیمار باغ کا رخ
بہار آتے ہیں پھولوں کے شہر پشاور کو چار چاند لگ جاتے ہیں،خوش نما پھول اور سبزہ پشاور کی خوبصورتی مزید بڑھا دیتے ہیں۔
بہار کے موسم کے خوشگوار اثرات صرف چرند پرند پر ہی نہیں بلکہ انسانوں پھر
بھی ہوتے ہیں، پشاور کے شہریوں نے موسم بہار سے بھرپور لطف اندوز ہونے کے
لیے پشاور کے مشہور شالیمار باغ کا رخ کر لیا،جہاں شہری ہرے بھرے درختوں
اور پھولوں کے ساتھ سیلفیز لیتے نظر آ رہے ہیں جبکہ بچے بھی ان پھولوں اور
ہریالی کو دیکھ کر خوش ہو رہے ہیں۔
والدین اور بچوں کا کہنا ہے کہ بہار کے موسم میں تفریحی مقامات پر جانے سے
نا صرف بہار کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے بلکہ دماغ بھی تازہ دم ہوتا ہے۔
ہریالی اور رنگ برنگے پھول جہاں آنکھوں کو بھلےلگتے ہیں اور ان کی خوشبو
ماحول کو معطر رکھتی ہےجبکہ انسانی طبیعت پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب
ہوتے ہیں۔