Mar 18, 2018 10:01 am
views : 447
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbzaz Sharif Addresses
لاہور،پنجاب حکومت اورپاک فضائیہ کےدرمیان مفاہمت کی یادداشت پردستخط
پنجاب حکومت نے ڈیرہ غازی خان کے تاریخی مقام فورٹ منرو میں کیڈٹ کالج تعمیر کرنے بارے اقدامات فی الفور شروع کر دیے۔
شہباز شریف نےا یئر چیف مارشل سہیل امان سے ملاقات کی ہے اور اس ملاقات
میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ایئرچیف
مارشل سہیل کا شکریہ ادا کیا اور کہا وہ شکرگزار ہیں کہ پاک فضائیہ نے اس
منصوبے کو بھلانے نہیں دیا،تمام ادارے ملکر ترقی کیلئے اپنا کردار ادا
کریں،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے فنڈز کے درست استعمال پر زور دیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملک کے عوام کی بے لوث خدمت کررہے ہیں، فورٹ
منرو میں کیڈٹ کالج تعمیر کیاجائےگا،ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کی تعلیم
کے میدان میں گراں قدر خدمات ہیں،ہمیں ملکرقوم کی فلاح وبہبودکےلئے کام
کرناہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ اویس لغاری نے پراجیکٹ کیلئے دن
رات محنت کی۔