لاہور،سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کا تقریب سے خطاب
پنجاب حکومت اور پاک فضائیہ میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے جس کے
تحت ڈی غازی خان کے علاقے فورٹ منرو میں ایک ارب روپے کی لاگت سے کیڈٹ کالج
تعمیر کیا جائے گا،تقریب میں پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان اور
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف شریک ہوئے۔
تقریب سے خطاب ایئر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کوشش ہو گی کہ فورٹ
منرو میں پیرا میڈیکس کو تربیت فراہم کی جائے, جدید تعلیم سے ہی معاشرے کی
ترقی ممکن ہوسکتی ہے۔
ایئر چیف مارشل نے واضح کیا کہ مسلح افواج کا بنیادی مقصد ملک کا دفاع ہے
لیکن کوشش ہے کہ فورٹ منرو میں پیرا میڈیکس کو تربیت دیں،بلاشبہ اپنے
منصوبوں پر اس کی کڑی نظر اور رفتار رکھ کر ہی شہباز شریف ملک سے لوڈ شیدنگ
سمیت درپیش مسائل کا سدباب کرنے میں کامیاب ہو پائے ہیں ۔