Mar 19, 2018 01:49 pm
views : 580
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 38 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،38 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےپہلے روزپیر (19مارچ 2018) کو
مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 38
پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 43402 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح
سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 236 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 121 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،107 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 8 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔