کراچی، گورنر سندھ محمد زبیر سے بوسنیا بینک انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر بکوچ کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے بوسنیا بینک انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر بکوچ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق ملاقات کے دوران پاک بوسنیا اقتصادی تعاون میں
اضافہ کی ضرورت ، پاکستان میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول کی دستیابی اور
باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس مو قع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا بوسنیا کے عوام بہت غیور اور
بہادر ہیں،انہوں نے آزادی کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں۔کراچی ملک کا معاشی
حب ہے، یہاں ہونے والی کوئی بھی سرگرمی ملکی معیشت پر اثر انداز ہوتی
ہے۔2013 اور آج کے کراچی میں واضح فرق ہے۔
محمد زبیر نے کہاامن و امان ،توانائی کی صورتحال میں بہتری اسے سرمایہ کاری
کے لئے آئیڈیل شہر بناتی ہے۔ سرمایہ کاروں کو ہر ممکن مدد اور سیکورٹی
فراہم کی جارہی ہے۔دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات میں اضافہ وقت کی
اہم ضرورت ہے۔
بوسنیا بینک انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر بکوچ نے کہا پاکستان
ہمارا قابل اعتماد دوست ہے۔کراچی کے سازگار ماحول سے فائدہ اٹھانے کے لئے
بوسنیا کے تجارتی وفود یہاں کا دورہ کریں گے۔