اسلام آباد، حکومت پری پول دھاندلی کر رہی ہے، الیکشن کمیشن اس صورتحال کا نوٹس لے،بابر اعوان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت پری پول
دھاندلی کر رہی ہے سپریم کورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ڈیڑھ ہزار لوگوں کو
بھرتی کیا جارہا ہے اور بھرتی وہ لوگ کر رہے ہیں جن کے جانے میں دو مہینے
رہ گئے ہیں ،پچھلے دروازے سے بھرتی کرکے کرپشن کا دروازہ کھولا جا رہا ہے۔
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ عدالت کی
مداخلت کے بغیرکام نہیں ہوتا، ایڈہاک سربراہ کو 2 ماہ میں ختم کرکے مستقل
لگائیں،ان کا کہناتھا کہ حکومت کے 2 ماہ رہ گئے ہیں،نئی حکومت آئے گی
تقرریوں کے معاملات دیکھ لے گی۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اس صورتحال کا نوٹس لے
،پاکستان کے لوگوں نے دس سال میں بے حد مہنگائی لوڈ شیڈنگ سرکاری غنڈہ گردی
دیکھی ،موجودہ حکمرانوں کوتین بار آزمایا ہے اب ہمیں عمران خان کو آزمانا
چاہیے تاکہ یہ اسٹیٹس کو ٹوٹے۔