Mar 19, 2018 03:53 pm
views : 525
Location : Pakistan Navy Dockyard
Karachi- Rear Admiral Imran Ahmed takes a charge of Pakistan Navy Logistic Command
کراچی ، رئیر ایڈمرل عمران احمد نے پاک بحریہ کی لاجسٹک کمانڈ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
رئیر ایڈمرل عمران احمد نے پاک بحریہ کی لاجسٹک کمانڈ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ
میں منعقد ہوئی۔ رئیر ایڈمرل عمران احمد نے سبکدوش ہونے والے کمانڈر لاجسٹک
رئیر ایڈمرل ساجد وزیر خان سے کمان حاصل کی۔
تقریب کے دوران نئے کمانڈر لاجسٹک کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔بطور کمانڈر
لاجسٹک رئیر ایڈمرل عمران احمد پاک بحریہ کے جہازوں کی مرمت و مینٹیننس اور
یونٹس کی لاجسٹک سپورٹ اور سہولیات کے سربراہ ہونگے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب میں پاک بحریہ کے افسروں، جوانوں اور سویلین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔