کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 176 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےپہلے روزپیر (19مارچ 2018)
کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 176
پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 43539 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا آغاز
مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 377 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 182 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،180 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 15 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔