Mar 19, 2018 08:19 pm
views : 509
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- Naqeebullah Case Hearing
اسلام آباد،راؤ انوار عدالت آجائے گا تو تحفظ مل جائے گا اور بچ جائے گا،چیف جسٹس
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے نقیب اللہ محسود قتل از خود نوٹس کی
سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ راؤ انوار عدالت آجائے گا تو تحفظ مل
جائے گا اور بچ جائے گا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے نقیب اللہ محسود قتل از خود نوٹس کی سماعت کی۔
چیف جسٹس نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ راؤ انوار کو ائیر پورٹ پر کس
نے سہولت دی، راؤانوار کے سہولت کاروں کا پتا چلا تو ان کا احتساب بھی
ہوگا، وہ عدالت آجائے گا تو تحفظ مل جائے گا اور بچ جائے گا، آئی جی سندھ
اے ڈی خواجہ نے بتایا کہ راؤ انوار کو نجی ائیرلائن کے بورڈنگ پاس جاری
ہوئے۔
چیف جسٹس نے گورنر اسٹیٹ بینک سے استفسار کیا کہ راؤانوارکے بینک اکاؤنٹس
سیل کردیے گئے؟ جس پر گورنر اسٹیٹ بینک نےجواب دیا کہ راؤانوارکے دونوں
بینک اکاؤنٹس سیل کردیے ہیں,چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سوال کیا کہ کیا
راؤانوارکی تنخواہ اکاؤنٹس میں آرہی ہے جس پر گورنراسٹیٹ بینک نے جواب دیا
کہ تنخواہ تو آرہی ہے لیکن وہ تنخواہ نکلوا نہیں سکتے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ راؤانوار سپریم کورٹ آجائے تو بچ جائیں گے،
عدالت آگئے توراؤ انوارکو پروٹیکشن دیں گے، معلوم ہوا کہ کسی نے راؤانوار
کی مدد کی ہے تو کارروائی ہوگی۔