Mar 20, 2018 12:08 pm
views : 610
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange 100 Index Rises by 305 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،305 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل (20 مارچ
2018) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس 305 پوائنٹس کے اضافے ساتھ 43844 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
آج صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 251 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 167 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،79 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 5 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔