لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی رائیونڈ دھماکے میں شہید ہونے والے سب انسپکٹر محمد اسلم کی رہائش گاہ لکھووال آمد
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے رائیونڈ دھماکے میں شہید ہونے
والے پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر محمد اسلم کی رہائش گاہ لکھووال پہنچ گئے ۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ نے شہید محمد اسلم کے والدین،
بیوہ ،بچوں اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے شہید کے خاندان سے
دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت بھی کیا ۔وزیراعلیٰ نے شہید اسلم کے درجات کی
بلندی کے لئے دعا کی۔
اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف نے شہید کے اہل خانہ کو سوا کروڑ روپے کی مالی امداد کا چیک دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا شہید محمد اسلم کے بچوں کی تعلیم کے
اخراجات پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔ بچے جتنا بھی پڑھنا چاہیں، ان کے
تعلیمی اخراجات ہماری ذمہ داری ہے۔شہید کے اہل خانہ کو علاج معالجے کی مفت
سہولت فراہم کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد زشہبازشر یف نے شہید کے اہل خانہ کے لئے مفت گھر دینے کا اعلان بھی کیا۔
محمد شہبازشریف نے کہا شہید محمد اسلم کے بیٹے کو سرکاری ملازمت دیں گے۔
شہید کے اہل خانہ کو تنخواہ باقاعدگی سے جاری رہے گی۔ پولیس کے شہداء4 پوری
قوم کے ہیرو اور محسن ہیں۔