پشاور،آئی جی کے پی کا قبائلی علاقوں سے متصل باڈر ایریا پر 31 بم پروف چوکیوں کا افتتاح کردیا
پشاور کے قبائلی علاقوں سے متصل باڈر ایریا پر 31 بم پروف چوکیوں کا ائی جی
کے پی نے افتتاح کردیا گیا۔ آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود نے کہا
چوکیاں فاٹا سے ہونیوالے دہشتگردی کو بندوبستی علاقوں میں رکوانے میں مدد
گار ثابت ہوگی۔
پشاور کے قبائلی علاقوں سے متصل بارڈر ایریا پر یو ایس ایڈ کے تعاون سے بنے
والے 31 بم پروف چوکیوں کا افتتاح کردیا گیا۔دوسال میں مکمل ہونیوالے
چوکیوں پر 800 ملین لاگت آئی۔
اس مو قع پر آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود نے میڈیا سے گفتگو کرتے
ہوئے بتا یا کہ چوکیاں فاٹا سے ہونیوالی دہشتگردی کو بندوبستی علاقوں میں
رکوانیمیں مددگار ثابت ہوگی۔
صلاح الدین محسود کا کہنا تھا کہ 8 چوکیوں میں پولیس فورس کو تعینات کردیا
گیا جبکہ تمام چوکیوں کیلئے تقریبا8 سو اہلکار درکار ہیں ا س لئے نئی
بھرتیوں کیلئے حکومت کو درخواست کرینگے۔
صلاح الدین محسود کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی کا مزید بہتر بنانے کیلئے
پشاور میں 8سو سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائے گے اور ائیر پورٹ واچ ٹاورز
کا کام بھی جلد مکمل کیا جائیگا۔