Mar 20, 2018 01:22 pm
views : 529
Location : Different Palces
Quetta- Rain In City
کوئٹہ،شہر میں وقفے قفے سے بارش کا سلسلہ جاری
کوئٹہ میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے جبکہ وقفے وقفے سے بارش کا
سلسلہ جاری ہے،محکمہ موسمیات کی جانب سے کوئٹہ سمیت صوبہ بلوچستان کے مختلف
شہروں میں بارشوں کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آبادسمیت بالائی و
جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں ، شمال مشرقی بلوچستان میں کوئٹہ، ژوب، قلات،
سبی ڈویژن، خیبرپختونخوا، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک، تیز
ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں تیز ہوائیں اور آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر
علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم پشاور، کوہاٹ، بنوں، کوئٹہ، بہاولپور ڈویژن
اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ
بارش پاراچنار میں 30، بنوں 06، کوہاٹ 02، پشاور 02، زیارت 04 اور
بہاولپور میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔