پشاور ، خیبرپختونخوا میں میٹرک کے امتحانات آج سے شروع ہوگئے
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں میٹرک کے امتحانات آج سے شروع ہوگئے ہیں ۔
میٹرک بورڈحکام کے مطابق 1لاکھ54ہزار طلباء وطالبات میٹرک کے امتحانات میں
شریک ہورہے ہیں۔ امتحان کے لیے 631مراکز قائم کیے گئے ہیں۔نقل کی روک تھام
کے لیے امتحانی ہالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں ۔
بورڈحکام کے مطابق نویں جماعت کے امتحان میں 79ہزار237امیدوار حصہ
لینگےجبکہ دسویں جماعت کے امتحان میں74ہزار203طلباء وطالبات حصہ لینگے۔قیدیوں
کے لیے جیلوں کے اندر امتحان کا انتظام کیا گیا ہے۔