بولان تین روزہ سیکنڈ سینڈ فو ر بائی فور بولان جیب ریلی کا کوالیفائنگ راونڈ کا آغاز ہو گیا
بولان تین روزہ سیکنڈ سینڈ فو ر بائی فور بولان جیب ریلی کا کوالیفائنگ راونڈ کا آغاز ہو گیا ہے۔
ملک بھر سے آئی ہوئی پچاس سے زاہد ٹیموں کے مابین مقابلہ ہو رہا ہےبولان
کے ریتیلے پر خطر پانی وبجری والا ٹریک اور سنگلاخ پہاڑوں کے دامن والے 80
کلو میٹر پر محیط ٹریک پر ریسرز قسمت آزمانے اوراپنے فن کے جوہر دکھانے
کے لئے میدان میں اتر گئے ۔
ڈیڑھ کلو میٹر پر متعدد ریسرز نے کوالیفائی کر لیا ملک کے نامور اور مشہور
خواتین اور مردریسرز بھی ریلی میں شامل ہیں ٹریک کے روٹ پر ایف سی اور
لیویز کی بھاری اور فول پروف سیکورٹی تعنیات کی گئی ہے جبکہ ہیلی کاپٹر کے
ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔
پاک آرمی و فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام اور مقامی قبائل کے تعاون سے ضلع
بولان کے سنگلاخ اور سربفلک پہاڑوں کے دامن میں سانپ کی طرح بل کھاتی ہوئی
ندی میں تین روزہ سینڈ فو ر بائی فور بولان جیب ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے
،جس کی تیاری ایف سی نے بی بی نانی تا درنجن کرتہ 80 کلو میٹر طویل ٹریک کو
ریس کے قابل بنایا ہے۔
کوالیفائنگ راونڈ کا افتتاع کمانڈنٹ سبی سکاوٹ کرنل ذوالفقار باجوہ نے کیا
کوالیفائنگ راونڈ میں اسٹوک کیٹیگری اور پری پیڈ کیٹیگری میں نوابزادہ نادر
خان مگسی جعفر خان مگسی پیر صابزادہ محمد علی سلطان پرنس جام کمال رانی
پٹیل و دیگر 4 خواتین ریسرز نے کوالیفائی کر لیا کوالیفائی کرنیوالی
ٹیموں میں بلوچستان ٹیم، پنجاب ٹیم، ٹیم سلطان ،گوادر ٹیم اورپشاور ٹیم
شامل ہیں ریلی میں چھوٹی بڑی 55 گاڈیوں نے حصہ لیا منگل کے روز اسٹوک
کیٹیگری جبکہ بدھ کے روز پری پیڈ کیٹیگری کے مابین مقابلہ ہو گا ۔
ریلی کے آرگنائزر میر حیات خان ساتکزئی ،ایف سی کرنل مچھ ہمایون رشید،
آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین میر علی احمد ساتکزئی ،میر سلمان ساتکزئی ،میر
محمود ساتکزئی ،آغا عزیز اللہ احمد زئی ،رازق خلجی زراق ،ساتکزئی شامل ہیں
،منتظمین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم پرامن اور امن پسند محب
الوطن ہیں بولان امن کا گہوارہ ہے اب اسپورٹس و دیگر مقابلے اس بات کی
غمازی کرتے ہیں کہ یہاں مکمل امن و امان قائم ہو ا ہے، ریلی کے سلسلے میں
پاک آرمی اور ایف سی نے بھر پور تعاون اور ہر ممکن مدد کی ہے ایسے مقابلے
عوام کو سستی اور معیاری تفریح فراہم کرتے ہیں
واضع رہے کہ ایف سی کی جانب سے ٹیموں کو غیر معمولی سیکورٹی دی گئی ہے جبکہ دیگر سہولیات بھی میسر کی گئی ہیں۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ریلی میں شریک
ڈرائیور ندیم خان کا کہنا تھا کہ یہاں پر حالات اب ٹھی ہو چکے ہیں جبکہ ہر
سال اس ریلی کا انعقاد ہونا چاہیے۔