اسلام آباد،آنے والے دنوں میں خواجہ آصف پر نیب ریفرنس دائر ہوجائیگا،عثمان ڈار
وزیر خارجہ خواجہ آصف کے ساتھ سیاسی معاملات اپنی جگہ لیکن میں انکے ساتھ
جو کچھ بھی کر رہا ہوں لیکن انکی منی لانڈڑنگ اورکرپشن کے خلاف جو میں کر
رہا ہوں قوم اور ملک کے وسیع مفاد میں ہےاوربطور پاکستانی شہری یہ میری
ذمہ داری بھی ہے۔
اسلام آبا د میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان
ڈار کا کہنا تھا کہ ہم معاشی بدحالی کا شکار ہیں ،خارجہ پالیسی کی
ناکامی کے سبب عالمی سطح ہر مایوسی پائی جاتی ہے تاہم آنے والے دنوں میں
واضح ہوجائیگا کہ اشتہاری اسحٰق ڈار جس طرح عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں اور
نااہل نواز شریف نیب کورٹ کے چکر لگا رہے ہیں ،آنے والے دنوں میں خواجہ
آصف پر نیب ریفرنس دائر ہوجائیگا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن نیب کو دے دی
ہے،خواجہ آصف کے تمام بنک اکاؤنٹ کی تفصیلات جو چھپا رکھی تھی وہ نیب
کو دے دی ہے۔
عثمان ٓڈر کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ آصف کا یو اے ای میں ایک ریسٹورینٹ
ہے جس کی تفصیلات وہ ڈکلیئر نہیں کر پائے کہ پیسہ کہاں سے آیا،انکی کروڑوں
روپے کی ٹرانزیکشن کی کوئی سورس ہی نہیں ہے کہ کہاں سے آیا،نیب نے معاملے
کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھا ہے اور انشاا للہ انکوائری بہت جلد ہوگی۔