Mar 20, 2018 05:15 pm
views : 527
Location : CM Secritariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meets MNA Arfa Khalid Parveen
لاہو ر، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے رکن قومی اسمبلی عارفہ خالد پروین کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے رکن قومی اسمبلی عارفہ خالد پروین نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں اورسیاسی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہااللہ کی رحمت شامل رہی
اور عوام نے اعتماد کا اظہار کیا تو پہلے سے بڑھ کر عوام کی خدمت کریں گے۔
پاکستان کو توانا اور خوشحال بنانے کے لئے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا۔ملک و
قوم کی ترقی کے سفر میں ہر فرداپنا کردار ادا کرے۔ ملک کی ترقی اور
خوشحالی پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا ہے۔
محمد شہبازشریف نے کہاہمارا ماضی عوام کی خدمت اور بھرپور ترقی کے اقدامات
سے عبارت ہے۔ ہم نے ہر قدم ملک کی ترقی جبکہ مخالفین نے ترقی کے سفر میں
روڑے اٹکانے میں صرف کیا۔نیازی صاحب نے خیبرپختونخواہ کے عوام کی خدمت کی
بجائے الزام تراشی میں وقت ضائع کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاپنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر تنقید کرنے والوں کی
کارکردگی اپنے صوبوں میں صفر ہے۔ یو ٹرن، دھرنا، الزام تراشی اور جھوٹ
نیازی صاحب کی پہچان ہے۔عوامی خدمت کے جذبے سے عاری عناصر کو پنجاب کی ترقی
بھی آنکھ نہیں بھاتی۔آئندہ انتخابات میں عوام ووٹ کی طاقت سے منفی سیاست
کا احتساب کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہانیازی صاحب! دودھ کا دودھ، پانی کا
پانی ہونے کا وقت آن پہنچا ہے۔ انتخابات میں عوام ترقی مخالفین کا محاسبہ
کریں گے۔ ہم آئندہ انتخابات میں اپنی کارکردگی اور عوامی خدمت کے ریکارڈ لے
کر عوام کی عدالت میں جائیں گے۔