Mar 20, 2018 05:25 pm
views : 527
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 770 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 770پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل (20مارچ
2018) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس770
پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 44309 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا
آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 374 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 209 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،147 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 18 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔