کوئٹہ،عدالت نے چار سال قبل زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 7سالہ بچی کے قاتل کو سزائے موت کا فیصلہ سنا دیا
چار سال قبل زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 7سالہ معصوم سحر بتول کو انصاف مل
گیا ،مجرم کو انسداد دہشتگردی عدالت نے سزائے موت کا حکم دے دیا۔
سات سالہ بچی کو زرغون روڈ پر ان کے ہمسایہ نے زیادتی کانشانہ بنایا اور
قتل کر کے لاش گھر کے قریب کچرہ دان میں پھینک دی تھی، جس کے بعد ملزم فرار
ہو گیاتھا پولیس نے ملزم کو گر فتارکیا اور چار سال تک کیس چلتا رہا گز
شتہ روز انسداد دہشت گر دی کی عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا، پولیس
نے مجرم جنید کو گرفتارکرکے انسداددہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا۔
آج چار سال بعد انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت ٹو کے جج غلام صدیق نے مجرم
کو سزائے موت کا حکم سنا کر معصوم سحر بتول کو انصاف فراہم کر دیا،،تو
والدین جذبات پر قابونہ رکھ سکے ، ننھی سحر بتول کے والدین کا کہنا تھاکہ
مجرم کو ایسی سزادی جائے جس کے خو ف سے دیگر درندہ صفت افراد غلط کام کر
نے سے ڈریں ۔