لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف لاہورسے لندن کے لئے روانہ
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف لاہورسے لندن کے لئے روانہ ہوگئے۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب لندن میں بیگم کلثوم نواز
کی عیادت کریں گے۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف لندن میں معمول کا طبی معائنہ
بھی کرائیں گے۔
ترجمان کے مطابق دورہ برطانیہ کے دوران اوورسیز پاکستانیز اور پاکستان مسلم
لیگ(ن) کے وفود سے ملاقاتیں بھی وزیراعلیٰ کے پروگرام میں شامل ہیں۔