راولپند ی ،78ویں یوم پاکستان کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ جاری
پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے 78 ویں یوم پاکستان کے موقع پر نیا نغمہ جاری کردیا۔
امن کا نشان یہ ہے ہمارا پاکستان کے عنوان سے اس نغمے کا مقصد تحریک
پاکستان کے سرفروشوں اور قوم کے غازیوں کو سلام پیش کرنا ہے۔اس نغمے میں
بانی پاکستان سمیت ان تمام اسلاف کا شکریہ ادا کیا گیا ہے جنہوں نے منزل
پاکستان کے لیے جدوجہد کی۔
یہ ملی نغمہ اردو کے علاوہ تمام علاقائی زبانوں میں بھی ہے، جس کا مقصد
چاروں صوبوں کی ثقافت اور ایک دوسرے سے اتحاد کی عکاسی ہے۔اس ملی نغمہ کو
پاکستان کے مشہور گلوکار شفقت امانت علی نے بھر پور جوش و ولولے کے ساتھ
گایا ہے۔