Mar 21, 2018 12:52 pm
views : 471
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- Rao Anwaar Appears in Supreme Court
اسلام آباد،سابق ایس ایس پی ملیر راؤانوار اچانک سپریم کورٹ پہنچ گئے
سابق ایس ایس پی ملیر راؤانوار اچانک سپریم کورٹ پہنچ گئے۔
سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اچانک سپریم کورٹ پہنچ گئے، سابق ایس ایس
پی اپنے چہرے پر ماسک پہن کر سخت سکیورٹی میں سپریم کورٹ میں پیش ہوئے ۔
اس موقع پرسپریم کورٹ میں اچانک سکیورٹی سخت کردی گئی تھی اور ہر گیٹ پر
نفری بڑھادی گئی تھی جس کے بعد اچانک راؤانوار ایک گاڑی میں نمودار ہوئے
اور عدالت کے باہر اس سے نمودار ہوئے اور فوری طور پر اندر چلے گئے، راؤ
انوار کی سکیورٹی کی ذمہ داری اسلام آباد پولیس کے حوالے کی گئی تھی۔
گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھے کہ راؤ انوار کو ائیر پورٹ پر
کس نے سہولت دی، راؤانوار کے سہولت کاروں کا پتا چلا تو ان کا احتساب بھی
ہوگا، وہ عدالت آجائے گا تو تحفظ مل جائے گا اور بچ جائے گا۔