Mar 21, 2018 04:04 pm
views : 494
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- PPP Rahman Malik Media Talk
اسلام آباد،سپریم کورٹ نےرحمان ملک کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی
سپریم کورٹ نےرحمان ملک کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی،سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی تین رکنی بینچ نے پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی،درخواست خارج ہونے پر رحمان ملک نے کہا کہ عدالت کا شکر گزار ہوں کہ معاملہ ختم کردیا۔
سماعت کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ مجھ پر طارق کھوسہ کی غیر قانونی تقرری کا بے بنیاد الزام لگایا گیا تھا جو غلط ثابت ہوا آج میں سپریم کورٹ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے فیصلہ میرے حق میں دیا۔
رحمان ملک نے شہریوں پر بے بنیاد مقدمے بنا کر ان سے پیسے بٹونے والوں کے خلاف قانون بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میں شہریوں اور عدلیہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ان لوگوں کے خلاف قانون بنایا جائے جت بے بنایاد مقدمے بناکر شہریوں سے پیسے بٹورتے ہیں ،میں پانچ سال یہاں پر آتا رہا مجھ پر روز الزامات لگتے تھے وہ ہزاروں لوگوں نے دیکھا آج کا فیصلہ صرف چند لوگ دیکھ رہے ہیں ۔