Mar 21, 2018 07:09 pm
views : 499
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- Naqeeb Ullah Mehsud Father Media Talk
اسلام آباد،ہمیں سپریم کورٹ سے انصاف کی توقع تھی، ادارے پر یقین رکھتے ہیں،والد نقیب اللہ
کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے نوجوان نقیب اللہ محسود
کے والد کہتے ہیں کہ بیٹے کے قتل پر سب لوگ غمزدہ ہیں، انھیں امید ہے کہ
سپریم کورٹ سے انصاف ملے گا۔
سپریم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمایئندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نقیب
اللہ محسود کے والد نے کہا کہ بیٹے کے قتل پر سب لوگ غمزدہ ہیں, سپریم
کورٹ پر بھروسہ ہے، امید ہے ہمیں انصاف ملے گا۔
سماجی کارکن جبران ناصر کا کہنا تھا کہ ان 450 خاندانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جن کے پیاروں کو اؤ انوار نے قتل کیا۔
اس موقع پر پختون قومی جرگے کے ترجمان سیف الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم
]پہلے دن سے انصاف کے طلبگار تھے،ہم پر امن لوگ ہیں جبکہ ہمیں انصاف ہوتا
ہوا نظر آرہا ہے،راؤ انوار کو اب اپنے دل سے خوف نکال کر عدالتوں کا سامنا
کرنا چاہیے ،سپریم کورٹ ہمارا غرور ہے،انساف شروع ہوچکا ہے،اگر راؤ انوار
پہلے آجاتا تو اچھا ہوتا۔
سیف الرحمان کا مزید کہناتھا کہ انصاف ہوتا نظر آ رہا ہے، پاکستان کی
عدالتیں ان کا فخر ہیں، پہلے دن سے سپریم کورٹ پر بھروسہ ہے، راؤ انوار اب
عدالتوں کا سامنا کریں،نقیب کے رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ آئین و قانون سے
باہر کسی قسم کی جدوجہد پر یقین نہیں رکھتے، نقیب اللہ شہید پاکستان کا
بیٹا تھا۔