Mar 21, 2018 07:28 pm
views : 1936
Location : President House
Islamabad- President Mamnoon Hussain conferred Nishan-e-Imtiaz (Military) on Air Chief Marshal Mujahid Anwar Khan
اسلام آباد ، صدر پاکستان نے ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کو نشانِ امتیاز (ملٹری) عطا کیا
صدر مملکت ممنون حسین نے ایوانِ صدر میں منعقد ہونے والی پْر وقار تقریب
میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کو نشانِ امتیاز
ملٹری عطا کیا۔
ترجمان ایوان صدر کے مطابق اس تقریب میں انجنئیر خرم دستگیر خان وفاقی وزیر
دفا ع ، رانا تنویر حسین وزیر دفاعی پیداوار ، لیفٹیننٹ جنرل عبدالقادر
بلوچ (ریٹائرڈ) وزیرِ سیفران ،جنرل زبیر محمود حیات چئیرمین جوائنٹ چیفس آف
ا سٹاف کمیٹی اور ایڈمرل ظفر محمود عباسی سربراہ پاک بحریہ کے علاوہ مسلح
افواج کے دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔
بعد ازاں صدر پاکستان نے پاک فضائیہ سربراہ سے ملاقات کے دوران انہیں نئی
ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی کامیابی کے لیے نیک
خواہشات کا اظہار کیا۔