کراچی ، پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت بلاول ہاؤس میں اہم اجلاس
کراچی میں پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت بلاول ہاؤس میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔
ترجمان پی پی پی میڈ یا سیل کے مطابق اجلاس میں نثار کھڑو، وقار مہدی، میاں
رضا ربانی، سعید غنی اور ناصر شاہ شریک ہوئے۔اس موقع پر پی پی پی چیئرمین
بلاول بھٹو زرداری نے اسٹیل ملز اور پی آئی اے کی نجکاری نہ کرنے دینے کا
عزم کا اظہار کیا ۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا حکومت قومی اثاثوں
کی نجکاری کا عمل فی الفور روک دے، پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی مالک عوام
ہے، عوام ایک خریدو، دوسرا مفت جیسے طریقیکار کے تحت قومی اثاثوں کی نیلامی
نہیں ہونے دے گی، یہ بہت بڑی بدیانتی ہے کہ وزیراعظم اپنی خانگی ایئر
لائینز منافعے میں چلارہا ہے، اور پی آئی اے کو بیچنے جا رہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا نواز شریف اور اس کا خاندان بھی اپنے لوہے کے
کارخانے کامیابی سے چلا رہے ہیں، پارٹی رہنما تمام فورمز پر پی آئی اے اور
اسٹیل ملز کی نجکاری کے خلاف آواز اٹھائیں۔