Mar 21, 2018 10:23 pm
views : 715
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Shahid Khaqan Abbasi chairs Federal Cabinet Meeting
اسلام آباد، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس
وفاقی کابینہ نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں لوگوں کے نام ڈالنے اور
نکالنے کا فیصلہ کرنے کے لیے تین رکنی کابینہ کمیٹی قائم کردی گئی۔
ترجما ن وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت
وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں ای سی ایل میں لوگوں کے
نام ڈالنے اور نکالنے کا فیصلہ کرنے کے لیے تین رکنی کابینہ کمیٹی بنادی۔
کمیٹی کی سربراہی وزیرِ قانون و انصاف محمود بشیر ورک کریں گے جبکہ دیگر
ارکان میں وفاقی وزیر برائے اسٹیٹس اینڈ فرنٹیئر ریجنزعبدالقادر بلوچ اور
وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے قانون بیرسٹر ظفر اللہ خان شامل ہیں۔
یہ کمیٹی ای سی ایل میں لوگوں کے نام ڈالنے یا نکالنے کے حوالے سے قواعد و
ضوابط بنانے کے لیے تجاویز پیش کرے گی جس کا وفاقی کابینہ جائزہ لینے کے
بعد منظوری دے گی۔
خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے اسلام آباد میں میڈیا سے
گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کو ای سی ایل میں ڈالے گئے 600
افراد کی فہرست بھیجی گئی ہے۔