کراچی،مسلم لیگ ن کے رکن سندھ اسمبلی ہمایوں خان ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل
مسلم لیگ ن کے رکن سندھ اسمبلی ہمایوں خان ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں
شامل ہو گئے،اس موقع پر فریال تالپور کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی حکومت
نہیں، لوگوں کی خدمت کرتی ہے۔
مسلم لیگ ن کے رکن سندھ اسمبلی ہمایوں خان نے اپنی رہائش گاہ پر فریال
تالپور اور نثار کھوڑو سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں
ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، پیپلز پارٹی کی مرکزی
رہنما فریال تالپور نے ہمایوں خان کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ
پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جو لوگوں کا مسائل حل کرتی ہے،ملک بھر سے لوگ
پیپلز پارٹی میں جوق در جوق شامل ہورہے ہیں۔
ہمایوں خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئ فریال تالپور کا کہنا تھا
کہ مجھے امید ہے کہ ہمایوں خان سب کارکنان کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں ہم
ملاقات کرتے تھے ہم ہمایوں خان کو پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہا کہ جو کہتے تھے
کہ روک سکو تو روک لو تو وہ جان لیں کہ اب ہم انہیں روک کر دکھا رہے
ہیں،عمران خان حواس باختہ ہوکر الٹی سیدکھی باتیں کرتے ہیں انکی ان باتوں
سے کسی اور جماعت کو بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔